بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں گوگل میپس کی سروے ٹیم کو علاقہ مکینوں نے چور سمجھ کر گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 28 اگست کو اس وقت پیش آیا جب ٹیم رات کے وقت گاڑی پر کیمرہ نصب کر کے سروے کر رہی تھی۔ حالیہ دنوں میں علاقے میں چوری کی وارداتوں کے باعث مکینوں نے گاڑی کو مشکوک سمجھا اور روک لیا پولیس کے مطابق ٹیم نے مقامی حکام کو پیشگی اطلاع نہیں دی تھی، جس کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی گوگل میپس ٹیم کے سربراہ سندیپ نے بتایا کہ ٹیم مرکزی اور ریاستی حکام کی اجازت کے ساتھ سروے کر رہی تھی، لیکن مقامی لوگوں نے کیمرہ دیکھ کر یہ سمجھا کہ گاڑی چوری کی نیت سے علاقے کی معلومات جمع کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر لوگ ہماری دستاویزات چیک کرتے تو معاملہ واضح ہو جاتا پولیس افسر کرشن کانت یادو نے بتایا کہ ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ آئندہ دیہی یا شہری علاقوں میں سروے سے پہلے مقامی پولیس یا گاؤں کے سربراہ کو مطلع کریں تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔
کی