سیلاب متاثرین کی مدد میں تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال، 800 افراد کو ریسکیو کیا گیا

پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد شہریوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے تھرمل امیجنگ ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا ہے حکام کے مطابق جدید ڈرونز کے ذریعے سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات اور جھنگ سمیت متعدد اضلاع میں پھنسے ہوئے افراد اور مویشیوں کو تلاش کیا گیا رپورٹ کے مطابق تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے اب تک 800 متاثرین کی بروقت نشاندہی اور ریسکیو ممکن بنایا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریسکیو آپریشنز میں مدد کرنے پر پی ایس سی اے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔