سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں کے معاملے پر کمشنر کراچی کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا تعین کریں۔ عدالت میں ڈیری فارمرز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کمشنر کراچی کو اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر قیمتیں طے کرنے کا اختیار نہیں درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالت پہلے ہی ہدایت دے چکی ہے کہ کمشنر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کریں، لیکن ابھی تک کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر کراچی ایک ماہ کے اندر تمام اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کر کے مشاورت کریں اور اس کے بعد عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔