ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ربیع الاول کا چاند دکھنے کے امکانات زیادہ ہیں، چاند کی پیدائش 23 اگست صبح 11 بجکر 6 منٹ پر ہوگی24 اگست کو چاند کی عمر 32 گھنٹے 17 منٹ ہوگی، 24 اگست کی شام مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا مکان ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا,اس سے قبل ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند 23 اگست کو 11:06 بجےدن میں پیداہونے کی توقع ہے، 24 اگست کی شام نئے چاند کی عمر 32 گھنٹے 13 منٹ ہوگی,ترجمان کا بتانا تھا کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر میں 45 منٹ کا فرق ہوگا لہٰذا 24 اگست کو چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔,سپارکو ترجمان کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہوگی، اس حساب سے 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعے کو ہوگی۔سپارکو کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔