پارلیمانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک کریں گے، برسلز میں کامیاب ملاقاتوں کے بعد وفد کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔ پاکستان کے 9رکنی اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد میں سابق وزرائے خارجہ، دفاع و تجارت سمیت اہم رہنما شامل ہیں، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر، فیصل سبزواری، جلیل عباس جیلانی، سینیٹر تہمینہ جنجوعہ اور دیگر سینئر سفارت کار بھی وفد کا حصہ ہیں۔ وفد بھارت کی حالیہ جارحیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کرے گا، اس موقع پر یورپی رہنماؤں کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے گا۔ پارلیمانی وفد اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو مؤثر طریقے سے اجاگر کرے گا۔ وفد کی یورپی پارلیمنٹ کی قیادت اور ڈی ایس اے ایس اراکین سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ وفد بھارت کے جارحانہ اقدامات اور پاکستان مخالف عزائم پر بریفنگ دے گا، اس کے علاوہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور آبی دہشت گردی پر یورپی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔
