34

ایران پر اسرائیلی حملہ ، اسحاق ڈار کا اہم بیان آگیا

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس گھناؤنے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملوں سے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی اشتعال انگیزیاں خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی کارروائیاں اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کے منافی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیلی اشتعال انگیزیاں خطے، دنیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ذمہ دار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں