39

پاکستان کا پانی بند کیا تو جنگ ہوگی، بلاول بھٹو نے بھارت کو خبردار کردیا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی اور تگڑا ہے۔ پارلیمانی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو امریکا میں مانا جاتا ہے، امریکا کو معلوم ہے ہم دہشت گرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا سارا عمل مکمل کیا، امریکا نے انتہائی قریب سے دیکھا کہ کس طرح پاکستان نے ان تمام دہشت گرد گروپس کے خلاف ایکشن لیا۔ بلاول نے واضح پیغام دیا کہ بھارت نے پاکستان کاپانی بند کیا تو اسکے ساتھ بھی ایساہی ہو سکتا ہے، اگر بھارت ہماری پانی کی سپلائی روکتا ہے تو اس صورت میں جنگ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں