9

علی امین گنڈاپور و دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری 5 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمہ میں جاری کیے گئے۔ اے ٹی سی ایڈمن جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ مقدمے میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے، انہیں کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلیے طلب کیا گیا۔ واضح رہے کہ آڈیو لیک کیس میں بھی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ 18 اپریل 2025 کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران ان پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔ کیس کی آئندہ سماعت 6 مئی 2025 تک ملتوی کی گئی۔ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق خان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔ جنوری میں تھانہ حسن ابدال کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں