3

بانی پی ٹی آئی کسی صورت مائنس نہیں ہوسکتے، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کے معاملے پر سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے، ہم معاملہ سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، مشاورت مکمل ہونے پر حتمی فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی سلامتی کے اجلاس کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے، ملک اس وقت دہشت گردی کے گھیرے میں ہے، انشا اللہ آج اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ ہوجائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی کمیٹی شرکت کا فیصلہ کرے گی، ہم نے حکومت سے آج ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا، عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ پہلے سے برقرار ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتنہ ہونے کے باوجود پارلیمانی کمیٹی نے کچھ فیصلے لیے، پارٹی کے اندرونی معاملات پر کوئی بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہم کیا سوالات رکھیں گے اس کا انحصار سیاسی کمیٹی کے فیصلے پر منحصر ہے، کمیٹی میں کون شرکت کرے گا یہ بھی سیاسی کمیٹی ہی طے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں