15

جسٹس جنید غفار نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد جنید غفار کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی، تقریب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل،سندھ ہائی کورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر نے شرکت کی۔ جسٹس غفار نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حلف لیا۔ جسٹس محمد جنید غفار 14 ستمبر 1963 میں پیدا ہوئے، انھوں نے 1990 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 2013 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔ جسٹس جنید کو 2014 میں ہائیکورٹ کامستقل جج تعینات کیا گیا تھا ، سندھ ہائیکورٹ میں وہ سینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پرہیں ، سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں