تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعود آباد کے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات 7 پولیس افسران و اہلکاروں کو مبینہ کرپشن اور غفلت برتنے پر معطل کر کے بی کمپنی بھیج دیا گیا۔ معطل کیے گئے افسران میں انسپکٹر اشرف علی سومرو اور انسپکٹر سعید محمد شاہ شامل ہیں، سب انسپکٹر محمد صدیق میمن کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔ سینئر کلرک محمد آصف علی، اے ایس آئی محمد پناہ، اے ایس آئی شاہد علی، اور ہیڈ کانسٹبل شہزاد گل کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ ان تمام معطل کیے گئے افسران و اہلکاروں کو بی کمپنی پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر کراچی میں اسپیشل برانچ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف متحرک ہو گئی ہے، منظم جرائم چلانے والوں اور اسپیشل برانچ اہلکاروں میں گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ تاہم پولیس کے اعلیٰ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ منظم جرائم میں ملوث ملزمان کو پکڑنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مسلسل مبینہ طور پر جھوٹی آئی آرز (انفارمیشن رپورٹ) بھی نکلنے لگی ہیں۔
15