تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں دوبیٹیوں نے والد کو رسیوں سے باندھ کرپٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ آگ سے جھلس کر متاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑگیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقدمہ میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے، مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں ، جن سے بارہ بچے ہیں جبکہ پہلی بیوی وفات پا چکی ہے۔ مقتول دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا، پولیس نے ملزمہ 16 سالہ انعم اور بارہ سالہ یشفہ نے پولیس حراست میں لیاہے جنہوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ پولیس نے دونوں بیٹیوں کے حوالہ سے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ والد نے ہم دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ یاد رہے کراچی میں ایک واقعے نے بیٹے نے دوست کیساتھ مل کر جائیداد کیلئے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا تاہم بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔
12