3

کوئٹہ سول اسپتال میں ایک ارب سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال کے 22-2017 تک کے آڈٹ میں زبردست بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں، آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں اسپتال کے مین اسٹور سے 2 کروڑ 28 لاکھ کی دوائیاں غائب ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق اسٹنٹس کی 3 کروڑ 17 لاکھ کی مشکوک خریداری بھی سامنے آئی ہے، اسٹنٹس کی مقامی خریداری میں 4 کروڑ خرچ کیے گئے تھے۔ آکسیجن پلانٹ کے ٹینڈرز میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیاں ہوئیں، سول اسپتال کو آکسیجن سلنڈر کی غیر ضروری کھپت سے 6 کروڑ کا نقصان ہوا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق وردی، فرنیچر اور مشینری کی خریداری کی مد میں 6 کروڑ 18 لاکھ کی بے قاعدگیاں کی گئیں۔ 5 سال کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں