وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دے دیا ہے، وزیر اعلیٰ نے سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے کو واٹر سپرنکل سسٹم فوری طور پر لگانے کی ہدایت کر دی ہے۔ واٹر سپرنکل سے پانی کو فوارے کے انداز میں چلایا جاتا ہے جس سے تعمیراتی مقام پر اس طرح چھڑکاؤ ہوتا ہے کہ مٹی نہ اڑے اور گرد و غبار پیدا نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 15 جنوری 2024 تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیا ہے، نیز تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا ہوگا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی، اور دھول نہ اڑے۔ احکامات کے مطابق 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ ای پی اے 9 ماہ سے فضائی آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے، واٹر سپرنکلرز اور مسٹ کے طریقہ کار سے اسموگ کے خاتمے میں بہتری آئے گی، رویوں کی تبدیلی، ہر شہری کا تعاون، جدید مشینری، اور جدید طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔
4