تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، پہلے 30 سے بڑھا کر 40 روپے کیا گیا تھا، پھر 40 سے بڑھا کر 50 روپے کیا گیا تھا، اور گزشتہ ہفتے ایک سائیڈ کا ٹول ٹیکس 60 روپے کر دیا گیا ہے۔ لیاری ایکسپریس وے پر آنے جانے کے لیے اب 120 روپے ادا کرنے ہوں گے، سندھ کے شہروں میں نیشنل ہائی وے اور دیگر ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ وین، مزدا کو 100 روپے ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جب کہ نیشنل ہائی وے کے ٹول ٹیکس پر ٹرکوں کو 500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ ادھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ملیر ایکسپریس وے کی پیش رفت سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کا 9 کلومیٹر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جسے 11 یا 12 جنوری کو عوام کے لیے کھولے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ملیر ایکسپریس وے پر آٹومیٹک ٹول لگانے کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹول پر 18 بوتھ بنائے گئے ہیں، ملیر ایکسپریس وے پر کار کے لیے 100 روپے ٹول ٹیکس ہوگا، جب کہ بس کے لیے 200 روپے ٹول ٹیکس ہوگا۔ ملیر ایکسپریس وے 5 پولیس تھانوں کی حدود میں آئے گا، اور 7 تا 8 پولیس موبائل پیٹرولنگ کرتی رہیں گی، ایک ایمبولینس، فائر بریگیڈ بھی ہنگامی حالت کے لیے موجود ہوں گے
4