4

دبئی میں ملازمت ، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

تفصیلات کے مطابق سندھ کو آئی ٹی کا عالمی مرکز بنانا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا وژن بن گیا اور کراچی گورنر ہاؤس میں جاری مفت آئی ٹی کورسسز کے دس ماہ مکمل ہوگئے۔ جدید آئی ٹی کورسسز تعلیم و ترقی کی نئی رائیں پیداکرنے لگے ، یو اے ای کےقونصل جنرل نے بھی کورس مکمل ہونے پر طلباء کودبئی میں ملازمت دینےکا عندیہ دے دیا۔ اس موقع میں گورنر سندھ نے کہا کہ کہ بین الاقوامی تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔گورنر سندھ کے آئی ٹی انیشیٹیو کو نوجوانوں میں بھی زبردست پذیرائی حاصل ہیں اور دس ماہ مکمل ہونے پر طلبا و طالبات نے ہزار ڈالرز تک کمانا شروع کردئیے ۔ آئی ٹی مارکی دورہ کرنے والے سیاست دان ہوں یا غیر ملکی سفیر یا ہوں آئی ٹی ماہر سب نے ہی اس اقدام کو سندھ اور آئی ٹی سیکٹر میں ذرمبادلہ بڑھانے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں