تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ، جہاں سگی ماں نے دو بچوں کو زہر دیکر مار ڈالا۔ خاتون نے بچوں کومار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، گھریلو جھگڑے پر خاتون ام حبیبہ نے اپنے دو بچوں کو زہر دے کر مارا۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں چار سالہ محمد ڈوگر اور اڑھائی سالہ ثمر ڈوگر شامل ہیں ، خاتون نے بچوں کو مارنے کے بعد خود بھی زہر پی لیا تاہم خاتون ام حبیبہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ام حبیبہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ خاتون زمیندار قیصر سلطان ڈوگر کی اہلیہ ہے، خاوند قیصر سلطان ڈوگر نے دوسری شادی رچانے کے لیے ام حبیبہ کو طلاق کی دھمکی دی تھی۔ یاد رہے سندھ کے شہر نوابشاہ میں سنگ دل ماں نے اپنے دو بچوں کا گلا کاٹ کر انہیں بے دردی سے قتل کردیا تھا اور پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا کہ میں نے ہی اپنے دونوں بچوں کے گلے کاٹے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمہ کومل شیخ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الگ الگ کمروں میں چھری سے بچوں کے گلے کاٹے، جب اس سے اس واردت کی وجہ پوچھی گئی کہ اس نے اپنےبچوں کے گلے کیوں کاٹے ؟ جس پر ملزمہ خاموش رہی اور کوئی جواب نہ دیا
4