تفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل ہائیکورٹ سکھر بینچ میں خیرپور کے رہائشی ہادی بخش کی بازیابی کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ملزم اغوا نہیں ہوا تھا، بلکہ اس نے اغوا کا ڈراما کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے مدعی ہادی بخش کو جھوٹ بولنے پر کسٹڈی کروا دیا، عدالت نے مدعی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے، جرمانہ نہ دینے کی صورت میں مدعی کی جائیداد ضبط کی جائے گی۔ جسٹس محمد سلیم جیسر اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل بینچ نے اس کیس کی سماعت کی۔
16