9

سپیکر کی زیر صدارت حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹی کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں مذاکرات جاری ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار شامل ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، اعجاز چوہدری، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل ہیں۔ پی ٹی آئی سے مذاکرات سے قبل حکومتی کمیٹی کے ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی سے عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، تاہم وزیراعلیٰ پختونخوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، حامد خان اور سلمان اکرم راجا آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کررہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شریک ہوں گے جب کہ علی امین صوبائی کابینہ کے اجلاس ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب عدالت میں پیشی اور حامد خان بنگلادیش کے دورے کی وجہ سے مذاکرات کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اسی طرح سلمان اکرم راجا بھی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پوچھے بغیر پیر کا وقت دیا تھا، ہمارے اکثر لوگ کیسز اور دیگر معاملات میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں