“پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا بڑا اعلان: ‘ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے، 24 نومبر کو پاکستان بھر میں احتجاج ہوگا'”
پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوذب نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے گواہوں کو وعدہ معاف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ ان کی حاضری مکمل ہونے کے باوجود وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
کنول شوذب نے کہا کہ دھماکوں کے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا، لیکن ہم پر سنگین الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے 24 نومبر کو پورے پاکستان میں پرامن احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی عوام ایسا کرنے کو تیار ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے بشریٰ بی بی بھی متحرک ہیں، اور وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقاتوں کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جدوجہد تیز کرنے کی ہدایت دے چکی ہیں۔