“شیخ رشید کا بڑا دعویٰ: 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، سیاست میں تبدیلی یقینی”
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں آئین، قانون اور انصاف کی صورتحال بدتر ہو چکی ہے، اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے 102 ایسے ملزمان کا ذکر کیا جنہوں نے اپیل ہی نہیں کی۔
سابق وزیر داخلہ نے اپنے خلاف 11 کیسز کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کے چالان کی نقول ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں، اور یہ کیسز جلد ختم ہونے والے نہیں ہیں۔
شیخ رشید نے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو بتائیں گے کہ حکومت نے 60 تعلیمی ادارے قائم کیے، اور جو بچے فیس نہ ہونے کی وجہ سے داخلہ لینے سے محروم ہو گئے ہیں، وہ ان سے رابطہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے اور نون لیگ، ش اور پیپلز پارٹی ایک ہی ہیں۔ 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، اور ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات ہوں اور تمام قید افراد، خاص طور پر پی ٹی آئی کے بانی، کو رہائی ملنی چاہیے۔