پاکستان کی IMF سے کلائمیٹ فنانسنگ کیلیے ایک ارب ڈالر کی درخواست

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیئے 1  ارب ڈالر فنڈز کی باضابطہ درخواست دیدی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی رسک فنڈ سے 1 ارب ڈالر کے فنڈز کی درخواست کی ہے یہ درخواست آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر دی گئی۔ پاکستان آئی ایم ایف سے آر ایس ٹی فنانسنگ کے ذریعے اضافی امداد حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ یہ سہولت کم اور درمیانے آمدن والے ممالک کو بیرونی معاشی جھٹکوں سے بچانے میں استعمال ہوتی ہے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشین انفراسٹرکچر بینک سے پانڈا بانڈ کی کریڈٹ بڑھوتری پر بھی بات کررہا ہے۔