10

سپریم کورٹ میں آئینی بینچ بنانے پر مکمل اتفاق، حکومتی ذرائع

 حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی بینچ میں 7 مستقل ججز ہوں گے جنہیں ہتایا نہیں جاسکے گا، آئینی مستقل ججز آئینی پٹیشن کے علاوہ دیگر مقدمات بھی سن سکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی بینچ کے ججز کی تقرری کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر، ارکان کے چناؤ میں سپریم کورٹ کا کردار ختم کرنے کی تجویز ہے، چیف الیکشن کمشنر، ارکان کے چناؤ میں عدم اتفاق پر حتمی فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل کرے گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر، ارکان کے چناؤ میں عدم اتفاق پر کونسل کا اکثریتی فیصلہ تسلیم ہوگا، اوورسیز پاکستانی الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیے جائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی الیکشن میں منتخب ہوا تو تین ماہ میں دہری شہریت ختم کرنے کا پابند ہوگا، الیکشن کے دوران اگر اوورسیز پاکستانی ملک میں ہوں تو ووٹ ڈال سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں