تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیرسرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیزالفالح نے پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےساتھ معاہدے،مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کیےہیں، پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے خوشگوارملاقاتیں ہوئی ہیں، دورہ پاک سعودی عرب کےبرادرانہ تعلقات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ سعودی وزیرسرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب معاہدوں پرعمل درآمد کرنے کیلئے قانونی طور پر پابند ہوں گے۔ انھوں نے بتایا کہ سعودی انویسٹرزاورپاکستان کی جانب سے اتفاق کیا گیا ہے، سعودی سرمایہ کارمتنازع اور قانونی مسائل کے حل کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ قانونی پیچیدگیاں دورکرنےکیلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےمحمدٹریژری کو نامزد کیا جبکہ پاکستان نے وزیر پٹرولیم مصدق ملک کونامزدکیاہے، دونوں سرمایہ کاروں کے مسائل اور قانونی پیچیدگیاں حل کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 27 یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں توانائی، پیٹرولیم، ٹیکسٹائل، تعمیرات، ٹرانسپورٹ، سائبرسکیورٹی ، مصالحہ جات، سبزیوں کی برآمد، ہنرمند افرادی قوت اور سائبرسکیورٹی کےشعبوں میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔
21