تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانون سازی کیلئے ایم این ایز کولالچ دی جارہی ہے، کے پی کے ایم این ایز نے بتایا ہمیں ڈرایا جا رہا ہے ، ایم این ایز کو 20،20 کروڑروپے کی آفر دی جارہی ہے۔ سابق اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی قانون سازی کرناچاہتےہیں توہماراکوئی ایم این اے نہیں ٹوٹے گا، ہم انہیں کسی صورت غیر آئینی قانون سازی نہیں کرنےدیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ چاہتے ہیں تمام بار ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے، حکومت سمجھتی ہے ہم اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے تو غلط فہمی ہے، ہم پرامن جدوجہد کر سکتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ مجھےنہیں پتاجرگےمیں کیاپیشرفت ہوئی ہے، حکومت زورزبردستی بندوق کی نوک پربات چیت نہ کرے، کےپی کوقدرتی وسائل پرپوراحق دیا جائے اور افغانستان سے ٹریڈ کھولی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےمتعلق خبروں پرتشویش ہے،وکلا کو فوری ملاقات کاموقع دیں۔
21