6

18 سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ حل ، قاتل کون نکلا؟

پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں 8 جون کو طور آباد کالونی سے 18 سالہ اشرف کے اغوا اور قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ اشرف کے قتل میں ملوث ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا اور ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ اشرف کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی تھی. پولیس نے مزید کہا کہ 15جون کو 18 سالے لڑکے کی لاش الٰہ آباد میں کھیت سےملی تھی، ملزم نے بتایا مقتول اشرف کی اس کی بہن کیساتھ دوستی تھی۔ یاد رہے ٹنڈوالہٰیار میں تھانہ ڈاسوڑی کی حدود میں 12 سالہ بچے کےقتل کا ڈراپ سین ہوا تھا، ایس ایس پی ابریزعباسی نے انکشاف کیا تھا کہ چچاؤں نے بھتیجے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، ایس ایس ٹنڈوالہٰیار کی کرائم سین ٹیم نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ ابریزعباسی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں مقتول کے چچا اور گاؤں کا ایک رہائشی شامل ہے، ملزمان نے ملکر بچے سے مبینہ زیادتی کی، تیز دھارآلے سے قتل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں