9

سابق وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے اختتامی گیم کا آغاز ہوگیا، اگلے 45 دن میں حکومت ختم ہوتی نظر آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوتقسیم میں مبتلاکردیاگیاہے، علم اورعقل کامقابلہ علم اورعقل والےکرسکتےہیں۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی تمام پالیسیاں بربریت،فسطائیت پرہیں، اس طرح کی پالیسی سےملک نہیں چلاکرتے، یہ روزکسی ناکسی کوٹکرماردیتےہیں، حکومتی گروہ نےجاکرسپریم کورٹ کوٹکر ماردی۔انھوں نے کہا کہ بلاول وکٹری بنا بنا کر نکلتے تھےاب کہہ رہے ہمیں تو ترامیم کا پتہ نہیں، کہہ رہے ہیں ترامیم پاس کر دیں لیکن پڑھےگاکوئی نہیں، ساری خرابیاں الیکشن نتیجہ نہ ماننےکی وجہ سےپیداہوئی ہیں۔سابق وزیر نے وکلا کنونشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کےاختیارات میں کمی نہیں آسکتی۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کا گیم اینڈ ہونا شروع ہوگیا ہے، اگلے 45 دن میں حکومت جھول کھاتی نظر آئے گی، ریت کی دیوار کو آخری دھکا لگنا باقی ہے۔آئینی ترامیم کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کا ایک ہی مقصد ہے ملک میں نیاپی سی او لگایا جائے، پرویزمشرف نے جو افتخارچوہدری کے ذریعے کیا یہ پارلیمنٹ کے ذریعے کرنا چاہ رہےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں