11

نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کئی سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ افسران کو ریلیف مل گیا۔تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد متعدد ریفرنسز احتساب عدالت سے نیب واپس جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پشاورکی احتساب عدالتوں سے 189میں سے170 کے قریب ریفرنسز نیب واپس جائیں گے، نیب واپس جانے والے ہر ریفرنس کی مالیت50کروڑسے کم ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب واپس جانےوالےریفرنسزمیں مضاربہ،کرپشن ،غیرقانونی اثاثہ جات کےریفرنسزشامل ہیں ، نیب کی 4 عدالتوں کے پاس سماعت کےلئے 10 کے قریب ریفرنسزرہ جائیں گے۔نیب ذرائع نے کہا کہ مضاربہ اور کاروبار کے نام پر دھوکا دہی کے اسکینڈلز کے چند ریفرنسز سماعت کیلئےرہ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیراوراہلیہ عاصمہ عالمگیرکےریفرنسز، سابق صوبائی وزیرشیراعظم کا ریفرنس واپس جائیں گے۔نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق آئی جی کے پی ملک نوید کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوگی، سابق سیکرٹری ویلفیئر بورڈ طارق اعوان کاریفرنس بھی نیب کے پاس نہیں جائے گا۔بی آرٹی اسکینڈل میں زیرحراست ملزم حسن رفیق کیخلاف بھی ریفرنس دائرہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں