ذرائع کے مطابق چین امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے 3 پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے پر رضا مند ہو گیا، امپورٹڈ کوئلے پر چلنے والی چین کے یہ تینوں پاور پلانٹس مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں اس سلسلے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری چین کے دورے پر ہیں، چین نے پاکستانی وفد کو تینوں کول پاور پلانٹس کی ری پروفائلنگ کے حوالے سے بھی مثبت جواب دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پلانٹس میں 1320 میگاواٹ کا ساہیوال، 1320 میگاواٹ کا حب اور 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ شامل ہیں دونوں ممالک کے حکام میں امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے معاملات کو آگے بڑھانے کا طریقہ کار بھی طے پا گیا ہے، تینوں پاور پلانٹس کی کنورشن اور ری پروفائلنگ کے متعلق پاکستان اور چینی حکام کی ملاقاتیں جاری رہیں گی چین نے پاکستانی وفد کو پانڈا بانڈز کے معاملے میں بھی مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہائی کرا دی ہے۔
26