24

وفاقی وزیر قانون نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے.آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ، سب ٹھیک چل رہا ہےوفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اللہ خیرکرے ، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کو پیغام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پرفوج اور پی ٹی آئی میں نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمرایوب سے لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں