24

جہاں رکاوٹ ہوگی، دھرنا وہیں ہوگا، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں دھرنا دینے جارہی ہے ، امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دھرنے کے لئےبھرپور جوش سےملک بھرسےقافلےروانہ ہو چکے، فسطائیت کے بعد بھی کارکنوں کوکہتا ہوں مینج کریں اوردھرنے میں پہنچیں امیر جماعتِ اسلامی کا کہناتھا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور پر امن رہنا چاہتے ہیں، نمائندگان کو کہتا ہوں جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دیدیں، ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے حافظ نعیم نے کہا کہ ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا ہے، امن برقرار رکھنا حکومت کی ذمےداری ہے، جماعت اسلامی اورعوام کے راستے کو روکا نہیں جاسکتا انھوں نے ہدایت کی کارکنان رکاوٹ کے آگےدھرنادےکر قیادت کی کال کاانتظارکریں، ہم بتائیں گے عوام کی طاقت کو کنٹینر لگاکر نہیں روکا جا سکتا، ہمیں بجلی کے بل کم اور آئی پی پیز سے چھٹکارہ چاہئے دوسری جانب رہنماجماعت اسلامی امیر العظیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف ملک بھرسے قافلے رواں دواں ہیں، قافلے کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کریں اور پولیس راستے میں کہیں روکے تو بھرپور احتجاج کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں