تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے والد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں صدرِ زرداری اپنے نواسے میر حاکم اور میر سجاول کے ساتھ جھولا جھول رہے ہیں، نانا کی نواسوں کیساتھ جھولاجھولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی خیال رہے صدر مملکت آصف علی زرداری آج 69ویں سالگرہ منارہے ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے صدر پاکستان کی سالگرہ کی تقریب لاہور میں آزادی فلائی اوور پر منائی جیالوں نے اتش بازی کا مظاہرہ اور سالگرہ کا کیک کاٹا، سالگرہ کا کیک ٹرک کے اوپر سے ہی تقسیم کیا گیا۔
30