24

عمران خان اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے، معافی مانگ کر سیاسی دھارے میں شامل ہوجائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں:خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے کسی بھی بات کی توقع کرسکتے ہیں وہ اقتدار کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، وہ اگر معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے نجي چينل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے بانی پی ٹی آئی کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے، وہ اقتدار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، ابھی تو صرف ابتدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس کے بارے میں نازیبا گفتگو کی اس کے پاؤں پڑے، جس کی مثال شیخ رشید، پرویز الہیٰ اور اب مولانا فضل الرحٰمن ہیں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی منتوں ترلوں پر اتر آئے ہیں، لیکن اب ان پر اعتبار کرنے والا کوئی نہیں ہے، دنیا جانتی ہے جناح ہاؤس پر لوگ کس کے کہنے پر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے عمران خان اس بات کے انکاری تھی لیکن آج انہوں نے یہ بھی تسلیم کرلیا کہ جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی کال میں نے ہی دی تھی، میرا یہ خیال ہے کہ انہوں نے یہ بات اس لیے کی ہے کہ کسی طرح معافی تلافی ہوجائے کہ میں نے اپنی غلطی مان لی ہے، اب معافی دے دیں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر یہ معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے اور ان کی معافی مانگنے سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے لیکن اس قسم کی حرکات اور روایات پاکستان کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔ پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے لیے لوگ اکھٹے نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے انہیں ملتوی کرنی پڑی، جب کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کو حاصل عوامی حمایت بھی ختم ہوجائے گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی 75 سالہ سیاسی تاریخ میں بڑے خطرناک ٹرینڈز آئے لیکن اس سے خوفناک ٹرینڈ کبھی متعارف نہیں ہوا، جو عمران خان نے کیا ہے، دراصل بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کےلیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں