51

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کوملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کردیا

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 26 جولائی جمعہ کوملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کردیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے بتایا امن وامان کی صورتحال، عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاریوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔ اسد قیصر نے دعوی کیا کہ ایم این ایز کی خرید و فروخت کے لیے آفرز ہورہی ہیں اور اراکین قومی اسمبلی پر وفاداری کی تبدیلی کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا ہے، میرا عوام کیلئے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کیلئے نکلنا ہے، عوام نے آئندہ جمعہ کے احتجاج کو کامیاب کرنا ہے، جی ڈی اے سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، ارکان قومی اسمبلی کی خریداری کیلئے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں، ہمارے ارکان اسمبلی کو دباؤ میں لا کر وفاداریاں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے واضح رہے کہ 26 جولائی جمعہ کے روز ہی جماعت اسلامی پاکستان نے بھی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج و دھرنے کی کال دے رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں