39

سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش:موسم خوش گوار ہوگیا

سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پورٹ قاسم، گلشن حدید، گڈاپ سمیت مضافاتی علاقوں میں اچانک بادل چھاگئے اور آندھی چل پڑی۔ شہرکے مختلف علاقوں میں گرد آلود اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیلاب کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال اوسط بارشوں سے زیادہ برسات ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ محکمہ آب پاشی سیلابی صورتحال کے پیش نظر اپنی تیاری مکمل رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں