34

پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کی‌ خریداری ، بڑی پابندی عائد

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور کری انکلیو، فیڈرل سیکرٹریٹ عمارت کی تزئین وآرائش پر گفتگو ہوئی اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو،اسمارٹ پارکنگ کےمنصوبوں پر پیشرفت پربھی غور کیا گیا اور اسلام آبادکو عالمی معیارکاشہربنانے کیلئے فیصلے کیے گئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائدکردی اور کہا ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اےآئندہ صرف الیکٹرک بائیکس خریدےگا اور اسلام آبادکےشہریوں کیلئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی محسن نقوی نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈکی ایمرجنسی سروسزفراہم کی جائیں گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیپیٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا، وزیر داخلہ نے کہا کہ سرینہ چوک انڈرپاس،ایف نائن پارک چوک فلائی اوور منصوبوں پرکام جلدشروع ہوگا، طویل مدت سےزیرالتواایکسپریس وےکو مکمل کرنےکیلئےکام کی رفتارتیزکی جائے گی انھوں نے بتایا کہ نان ڈیولپ سکیٹرزمیں ترقیاتی کاموں کومکمل کرکےلوگوں کوقبضہ دیاجائےگا، 17سال سےتعطل کا شکاراسلام آبادماڈل جیل پرکام تیزی سے جاری ہے،ماڈل جیل کےپہلے مرحلےکومقررہ مدت میں مکمل کیاجائےگا وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بزنس فیسلی ٹیشن سینٹربنائےجارہےہیں، سرمایہ کاروں کوسہولتیں ایک چھت تلےفراہم کی جائیں گی، سیکٹر ایچ 16 میں ہیلتھ ٹاور کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں