43

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدوبدی‘ کا تذکرہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا اجلاس رانا محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں چاہت فتح علی کے گانے ’بدوبدی‘ کا تذکرہ ہوا سینیٹر عامر چشتی نے کہا کہ کیا ’بدوبدی‘ کو بھی ایوارڈ کے لیے زیر غور لایا جائے گا اسپیشل سیکریٹری نے کہا کہ بدوبدی گانے کے ویوز تو پاکستان کی آبادی سے بھی بڑھ گئے ہیں عامر چشتی نے کہا کہ چیئرمین صاحب کیا آپ نے وہ گانا سنا ہے؟ چیئرمین کمیٹی بولے جی بالکل سنا ہے اور سن کر میرے سر میں درد ہوگیا اسپیشل سیکریٹری نے کہا کہ کابینہ ڈویژن نے سول ایوارڈز کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے انہوں نے کہا کہ گلوکاروں کو ایوارڈز کے لیے یوٹیوب پر ویڈیوز کے ویوز کو بھی دیکھا جاتا ہے، سول ایوارڈز کے لیے دیکھا جاتا ہے کہ شخصیت نے شعبے میں معمول سے بڑھ کر کام کیا کام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں