27

دکاندار کی ساڑھے 3 سالہ بچی سے زبردستی زیادتی

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک اور بچی جنسی درندگی کا شکار ہوگئی، اوکاڑہ کے علاقے محبوب ٹاؤن میں دکاندار نے ساڑھے تین سال کی بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے بتایا کہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی بچی انابیہ گھر کے قریب دکان سے چیز لینے گئی تھی، جہاں دکاندار زاہد نے بچی سے زبردستی کی تاہم ملزم دکاندار جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے ملزم کیخلاف متاثرہ بچی کے ماموں مرشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد کو گرفتارکر لیا ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے ورثا کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں