38

حکومت پاکستان کا جنگ زدہ غزہ کے طلباء کیلئے بڑا اعلان

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن کی سفارش پر حکومت پاکستان نے جنگ زدہ غزہ کے میڈیکل کے طلبا کیلئے بڑا اعلان کردیا غزہ میں جنگ کے تناظر میں پاکستان غزہ کےمیڈیکل طلبا کو تعلیم جاری رکھنےکیلئے میزبانی کرے گا، حکومت پاکستان نے غزہ کے طلباء کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فیصلہ نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پرکیا ، پی ایم ڈی سی غزہ کے طلبا کو انسانی بنیادوں پر پاکستان میں اپنی طبی تعلیم جاری رکھنےکےقابل بنائے گا غزہ سے تعلق رکھنےوالے 20سے 30 فلسطینی طلبا جلد پاکستان کےمیڈیکل کالجوں میں داخل کئے جائیں گے اور فیصلے سے غزہ کے طلبا پاکستان میں اپنی طبی تعلیم مکمل کر سکیں گے غزہ کےمیڈیکل طلباکوسہولت فراہم کرنے کی تجویز لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکی سفارش پر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں