33

معروف پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

معروف پاکستانی وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ انوشے اشرف کا نکاح ممکنہ طور پر آن لائن ہوا ہے جبکہ ان کے چند عزیز و اقارب نے بھی ان کے نکاح میں بذریعہ ویڈیو کال شرکت کی۔ پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں اداکارہ سفید عروسی جوڑے میں نکاح کے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے نظر آئیں۔ انوشے اشرف نے نکاح کا اعلان کرنے کے بعد اپنے دولہا کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں، ان کا نکاح شہاب رضا مرزا نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے شادی سے متعلق بار بار سوال پوچھنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ لو جی اب کرلی”۔ دوسری جانب اس خوشی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو نکاح پرمبارکباد موصول ہونے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا اداکارہ نے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ان سے ہر کوئی پوچھتا ہے کہ بیٹا شادی کب کرو گی؟ لو، اب کرلی۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں لیپ ٹاپ پر نکاح کی مزید رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں انوشے اشرف نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شوہر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے شوہر کا نام بھی بتایا۔ انہوں نے شوہر کے ہمراہ پرانی تصویر بھی شیئر کی، جس میں دونوں کو کسی سیاحتی مقام پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے نکاح کے دوران شوہر کی لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ ان کے شوہر کا نام شہاب رضا مرزا ہے لیکن انہوں نے ان سے متعلق مزید کوئی معلومات نہیں بتائی۔ ماڈل نے شوہر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر خوش طبعیت اور مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں اور یہ کہ وہ خوبصورت بھی ہیں۔ انوشے اشرف کی جانب سے اچانک شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں