28

پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ، فیصل آباد ایئرپورٹ پر جمعرات کی شام 145 مسافروں کو لے کر پرواز نمبر پی کے ڈبل ٹو تھری دبئی روانہ ہو رہی تھی کہ اسی دوران طیارے کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس پرپائلٹ نے طیارے کی ایمرجنسی بریک لگائی ، ایمرجنسی بریک کے باعث طیارے کے بائیں سائیڈ کے پچھلے دونوں ٹائرز کی ہوا نکل گئی رن وے سے رگڑ لگنے پر طیارے کی بائیں سائیڈ کے پچھلے دونوں ٹائروں کونقصان پہنچا تاہم پرواز میں سوار145مسافر اور عملہ محفوظ رہا، ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کوگھر اور ہوٹل بھیج دیا، پروازاب آج دبئی روانہ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں