25

مون سون بارشیں : فیصل واوڈا نے خبردار کردیا

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے کہا کہ مون سون بارشوں سےنمٹنےکیلئےکوئی ٹھوس تیاری اورحکمت عملی نہیں، دکھانے کیلئے گٹر لائنز صاف کرانے سے کچھ نہیں ہوگا ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ بارشیں متوقع ہیں لیکن ماضی سےکوئی سبق سیکھاہےنہ ہی اس مرتبہ کوئی تیاری ہے سینیٹر نے سوال کیا کہ خدانخواستہ مون سون سیزن میں جانی ومالی نقصان ہواتوکون ذمہ دارہوگا انھوں نے مزید کہا کہ جب میں درست بات کرتا ہوں توتکلیف سب کوہوتی ہے، واٹرریسورسزکمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد ببانگ دہل بتاتا ہوں کوئی تیاری نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں