36

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا کہ ای سی سی نے وزارت خزانہ کی سمری پر سرکاری ملازمین کے لئے پنشن فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری اسکیم کی تجویز منظور کرلی گئی، سول ملازمین کیلئے اسکیم کا اطلاق یکم جولائی2024 سے ہوگا جبکہ مسلح افواج کیلئے اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا یونیورسل سروس فنڈ کو11ارب سےزیادہ کےفنڈزواپس کرنے، وزارت ریلوے کےزیرالتوا واجبات کیلئے2ارب روپے کی گرانٹ اور ایف بی آر کےغیر ملکی منصوبوں کے واجبات ادائیگی کیلئے 4 ارب 22 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ساتویں مردم شماری کے واجبات کیلئے7ارب 98 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ ، سندھ حکومت کے واجبات کے ادائیگی کیلئے12.1 ارب روپے کی گرانٹ اور ملٹری اکاؤنٹس اور اے جی پی آر کی پنشن ادائیگی کیلئے8 ارب 62 کروڑ سے زائد منظور کرلئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں