37

محکمہ موسمیات نے کراچی میں عید کے 3 روز کے دوران موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی میں عید کے 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہنے کی پیش گوئی کردی شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 60 فیصد ہونے کے سبب حدت رہے گی ۔ صبح سے دوپہر کے درمیان مغربی جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سندھ کے دیگر مقامات پر موسم گرم یا شدید گرم رہ سکتا ہے۔ ضلع تھرپارکر کے کچھ مقامات پر بونداباندی کا امکان ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔ ادھر قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، شمالی علاقوں میں بھی موسم معتدل رہے گا جبکہ بلوچستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سبی 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں