52

حادثاتی موت پر ہر شہری کے ورثا کو 1 لاکھ روپے ملیں گے:سافکو نے ‘سندھ انشورنس کمپنی’ سے معاہدہ کرلیا

سافکو نے حکومت سندھ کی ‘سندھ انشورنس کمپنی’ کے ساتھ خدمات کی فراہمی کے لیے معاہدہ کرلیا ہے۔ سندھ انشورنس کمپنی 2016 سے کام کر رہی ہے، جو سندھ میں حادثاتی طور پر فوت ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے کی انشورنس رقم فراہم کرتی ہے، جس کے لیے کسی رجسٹریشن کی ضرورت بحی نہیں ہوتی۔ گذشتہ روز اس سلسلے میں سافکو نے اپنے پروگرام کے منسلک کمیونٹی گروپس، انفرادی گھرانوں اور اپنے عملے کو سماجی ذمہ داری کے تحت یہ سروس فراہم کرنے کے لیے ‘سندھ انشورنس کمپنی’ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس ضمن میں سے سافکو کے بانی و قائد سلیمان جی ابڑو اور سندھ انشورنس کمپنی کے ایگزیکٹو آفیسر محمد فیصل صدیقی نے گزشتہ روز سافکو ہیڈ آفس میں معاہدے پر دستخط کیے اس موقع پر سافکو کے سربراہ سلیمان جے ابڑو نے کہا کہ سندھ ایگریکلچرل اینڈ فاریسٹری ورکرز کوآرڈینیٹنگ آرگنائزیشن، سافکو مائیکرو فنانس کمپنی اور سافکو سپورٹ فاؤنڈیشن نہ صرف اپنے ملازمین بلکہ ان کے لاکھوں افراد میں سے جو بھی انشورنس رقم کے حقدار ہوں گے۔ ان کو یہ رقم دلانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے. انہوں نے کہا کہ سندھ میں حادثاتی طور پر فوت ہونے والے ہر شخص کے ورثا کے لیے سندھ حکومت انشورنس کی رقم دیتی ہے، اس کے لیے کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوتی قبل ازیں سیفکو کے منیجنگ ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انشورنس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ جبکہ سی ای او سندھ انشورنس محمد فیصل صدیقی نے انشورنس پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ اور بتایا کہ ان کی کوشش ہے اور امید بھی کہ یہ رقم بڑھاکر تین لاکھ روپے کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں