33

بھارتی سازش ناکام، عالمی سطح پر پاکستان کی بڑی کامیابی

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل انجینئرنگ الائنس کا دو روزہ اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا، انٹرنیشنل انجینئرنگ الائنس نے پاکستان کی ممبرشپ میں توسیع کی منظوری دے دی پاکستان کی ممبر شپ کی توسیع کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا اور مزید 6 سال کیلئے مستقل رکن منتخب کرلیا بھارت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل وفد کو اجلاس میں شرکت کیلئے ویزہ دینےسےانکارکیا ، بھارتی انکارکی وجہ سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا وفد اجلاس میں شرکت نہ کرسکا آئی ای اےمیں پاکستان کاکیس ترکی، چین اور ہانگ کانگ نے پیش کیا جبکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حکام نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نجیب ہارون نے انجینئرز کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انجینئرنگ کی تعلیم کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا پاکستان2017 میں انجینئرنگ کےعالمی فورم کا مستقل ممبرمنتخب ہوا تھا ، اب تک دنیا کے کل 25 ممالک اس ایکارڈ کا حصہ بن سکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں