29

پنجاب کا مالی سال 2024-2025 کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا:نوٹیفکیشن جاری

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے مالی سال 2024-2025 کا بجٹ پیش کرنے کے لیے ایوان کا 13 جون کو طلب کرلیا قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے 13 جون کا دن بجٹ اجلاس کے لیے مختص کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 11ویں اجلاس میں بجٹ 13 جون بروز جمعرات دوپہر 2 بجے پیش کیا جائے گا اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجٹ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں