28

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی، عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق عالمی بینک نے قرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے دی ہے، رقم داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔ ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ منصوبے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ واضح رہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سےایک ہے، داسو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں واقع ہے۔ عالمی بینک کے مطابق داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا دوسری جانب واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پہلے ہی داسو ڈیم پراجیکٹ کے لیے 588 ملین ڈالر قرض فراہم کررہا ہے اور اب مزید ایک ارب ڈالر کی منظور ی دی ہے جب کہ عالمی بینک داسوہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے لئے 460ملین ڈالرکی کریڈٹ گارنٹی بھی فراہم کررہا ہے۔ واپڈا ترجمان نے مزید بتایا کہ واپڈا اس وقت 26 ارب ڈالر سے داسو ڈیم سمیت 8 بڑے منصوبے تعمیر کر رہا ہے، زیرتعمیر منصوبے اگلے 5 سال میں مرحلہ وار مکمل ہوں گے اوران منصوبوں کی تعمیر کے لئے مربوط مالی حکمتِ عملی ترتیب دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں