23

سیکیورٹی گارڈز کراچی میں پولیس سے بھی بڑی فورس: آئی جی سندھ

کراچی: شہر قائد میں کراچی پولیس سے بھی زیادہ تعداد پرائیویٹ کمپنیوں میں بھرتی سیکیورٹی گارڈز کی نکلی تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی فورس پولیس سے بھی زیادہ ہے، پولیس اہلکاروں کی تعداد 44 ہزار 436 جب کہ سیکیورٹی گارڈز کی تعداد 50 ہزار سے بھی زائد ہ کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی غفلت سے شہریوں کی جان جانے کے معاملے میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا واضح مؤقف سامنے آیا ہے، انھوں نے کہا کہ غیر مصدقہ سیکیورٹی کمپنیوں کو بند ہونا چاہیے، انھوں نے کہا رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں کی تعداد 200 کے قریب ہے، یہ محکمہ داخلہ کے دائرہ کار میں آتی ہیں، اس لیے خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف محکمہ داخلہ کو لکھیں گے کراچی میں گارڈ نے کچرا اٹھانے والے لڑکے کو گولی ماردی آئی جی سندھ نے کہا پولیس کا کردار صرف قانونی ہے، قانون کے خلاف ورزی کے بعد ہی ایکشن لیتی ہے، پہلے کوئی بھی شخص جا کر سیکیورٹی کمپنی میں بھرتی ہو جاتا تھا، پھر ہم نے سیکیورٹی کمپنیوں کو اپنے سافٹ ویئر تک رسائی دی، اور پولیس کی مدد سے کئی مجرمانہ سرگرمیوں والے عناصر کو گرفتار کیا گیا انھوں نے کہا چند روز قبل سیکیورٹی ایجنسیوں کے وفد سے ملاقات ہوئی تھی، ان سے پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی سے قبل لائحہ عمل بنانے کا کہا، کہ سیکیورٹی کلیئرنس، تربیت اور ایس او پی پر عمل درآمد کیا جائے، سیکورٹی گارڈزکی تربیت کے حوالے سے سندھ پولیس بھی اپنا کردارادا کرے گی غلام نبی میمن نے کہا نجی سیکورٹی کمپنیاں حفاظتی اسلحے کی نمائش پر پابندی کو ممکن بنائیں، تربیت اور فٹنس نہ ہونے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، غیر تربیت یافتہ شخص کو ہتھیار دے دیے جاتے ہیں، محکمہ داخلہ سندھ کو ایسی کمپنیوں کے خلاف ایکشن کے لیے لکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں