26

وفاقی بجٹ 10 جون کوپیش کیا جائیگا، 3ہزار ارب روپے سے زائد کے اضافی ٹیکس کی تجویز

وفاقی بجٹ 10 جون پیش کیا جائیگا جس کا مجموعی حجم 18ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہو گا۔ ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بجٹ میں 3ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اسی طرح جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا، ادویات، پیٹرولیم مصنوعات پر بھی جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی جائے گی ذرائع نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس موجودہ سال کی معاشی صورتحال اور ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لینے سمیت اگلے سال کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی منظوری کے لیے انتہائی ضروری ہے، لیکن وہ اب تک شیڈول نہیں ہوا، دراصل حکومت نے ابھی تک قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل ہی نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں